Saturday, October 1, 2022
HomeGlobal Newsترکی،روس،ایران کون سی بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے؟

ترکی،روس،ایران کون سی بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے؟

روسی صدر کا ایران دورہ کیا بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے؟

طیب اردوان اور پوٹن امن مذاکرات کیلیے ایران پہنچ گئے

تہران: ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے جس میں شام میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے ترکی اور روس کے صدور تہران پہنچ چکے ہیں اور ایرانی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ایران کے سعد آباد پیلس میں ترک صدر طیب اردوان کے لیے استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ روبرو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی اعلی سطح کے تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ تینوں ممالک کے سربراہان شام میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular