Monday, November 28, 2022
HomeInternal Newsضلع کرم میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ضلع کرم میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ضلع کرم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارباب شفیع اللہ کی ہدایات پر کرم پولیس کا تھانہ سنٹرل کرم کی حدود مناتو،بچنارک، اورمیگائے، کرت اور ملحقہ علاقوں میں ملک دشمناور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

موجودہ حالات کے پیش نظر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر اور بالخصوص سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں و منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے پولیس کا ضلع بھر میں بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے اور سرچ اینڈ سٹرایک آپریشنز کی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے

لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اہم تنصیبات اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہیں گے، سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہے(ڈی پی او ارباب شفیع اللہ)

ضلع بھر میں مشکوک افراد کی نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے سرچ آپریشن کر کے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رہے اور ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ضلع بھر میں عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئےملک دشمن عناصرکے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے

(ڈی پی او ارباب شفیع اللہ)

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular