راولپنڈی پولیس کا گزشتہ روز چونترہ اور چکری کے علاقوں میں سرچ آپریشن
83 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گولیاں برآمد گرفتار ملزمان میں افغانی شہری بھی شامل ہیں
سرچ آپریشن لادیاں سے سنگرال تک کے علاقوں میں کیا گیا،جبکہ بعد ازں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پنڈی کے مخلتف علاقوں میں مزید بھی کارروائیوں کی گئی
سرچ آپریشن کے دوران 83 ملزمان کو گرفتار کرکے 04 کلاشنکوف،03 رائفل 12 بور، 01رائفل تھری ناٹ تھری ، 01ایم پی فائیو،پسٹل , میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں
ایس پی صدر محمد نبیل کی سربراہی میں ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ اوز سمیت ایلیٹ اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے سرچ آپریشنمیں حصہ لیا
سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرنا ہے
چونترہ سمیت راولپنڈی بھر میں قبضہ مافیا اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا