Friday, September 30, 2022
HomeInternal Newsحاضر سروس ایس ایچ او اور کانسٹیبل بیٹا رنگے ہاتھوں پکڑےگئے؟

حاضر سروس ایس ایچ او اور کانسٹیبل بیٹا رنگے ہاتھوں پکڑےگئے؟

پشاور : پولیس کی منشیات کیخلاف بڑی کامیابی، ضلع خیبر پولیس کا حاضر سروس ایس ایچ او ملاگوری محمد شعیب اور اس کا کانسٹیبل بیٹا گرفتار، 12 کلوگرام ہیروئن برآمد

پشاور پولیس نے منشیات کے خلاف ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس ایس ایچ او کو کانسٹیبل بیٹے سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم محمد شعیب اور اس کا بیٹا عابد اللہ ضلع خیبر پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں، ملزم اپنے بیٹے عابد اللہ کے ہمراہ گاڑی کے ذریعے ہیروئن کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو پیر زکوڑی پل کے قریب ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے قبضہ سے 12 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

سی سی پی او محمد اعجاز خان نے ایس ایچ او تھانہ ملاگوری محمد شعیب اور اس کے کانسٹیبل بیٹے عابد اللہ کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہے محکمہ پولیس میں ایسے کالی بھیڑوں جو محکمہ پولیس کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے ساتھ ساتھ محکمانہ کاروائی بھی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

ایس ایس پی آپریشن لیفٹننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے بھی واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر اور کالی بھیڑوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے مزید کہا ہے منشیات، سماج دشمن عناصر، قبضہ مافیا اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف جامع کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے تحت محکمہ پولیس میں بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور عنقریب دیگر ملوث اہلکاروں کو بھی جلد نشاندہی کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular