Saturday, October 1, 2022
HomeBlogداعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ تھی سکیورٹی فورسز نے کس طرح ہلاک کیا؟

سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن اور انٹیلیجنس ایجنسی کی بڑی کاروائی، مصدقہ اطلاع پر ضلع دیر لوئر اور باجوڑ کے بارڈر ایریا انذروں تنگے لنڈے شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے آپریشن ٹیموں پر فائرنگ کھول دی

دہشت گردوں اور چھاپہ مار ٹیموں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں تک جاری رہا

فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے کی سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دہشت گرد دوران فائرنگ موقع سے فرار

ہلاک دہشت گرد کی پہچان حیات محمد عرف سلمان سے ہوئی جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

مذکورہ دہشت گردنے حال ہی میں سید بادشاہ سابقہ تحصیل ناظم جمعیت علماء فضل الرحمن ضلع باجوڑ پر آئی ای ڈی سےحملہ کرکے ذمہ داری قبول کی تھی جس میں مذکورہ ناظم 06 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوئے تھے

ہلاک دہشت گرد پولیس کنسٹیبل جہانگیر خان اور مفتی بشیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈی حملے کے زریعے سکول اساتذہ محمد اسماعیل،شفیع اللہ اور عبدالرحمان کو شہید کرنے سمیت بھتہ خوری میں ملوث تھا

پولیس ، لیویز اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، گرینڈ اور متعدد آئی ای ڈی حملوں کے علاوہ دوران نماز جمعہ جامع مسجد صدیق اکبر باجوڑ کے ساتھ آئی ای ڈی بلاسٹ کرکے جس میں نمازی زخمی ہوئے تھےمیں بھی ملوث تھا

دہشت گرد حیات محمد عرف سلمان داعش کا اہم کمانڈر تھااور کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ کو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا

دوران باڈی سرچ مذکورہ دہشت گرد کے جیب سے عبدالخالق ولد بہرام خان کے نام سے جعلی قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا

صوبائی حکومت نے دہشت گرد حیات محمد عرف سلمان کی سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 22-08-2022 کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلیجنس ایجنسی کو خفیہ زرائع سے مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ ضلع دیر لوئر اورباجوڑ کے بارڈر ایریا انذروں تنگے لنڈے شاہ میں ایک خفیہ مقام پر بڑی تخریبی کاروائی کی غرض سے موجود ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن اور انٹیلیجنس ایجنسی کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل ہو کر بمقام بالا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا ۔ دوران سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے چھاپہ مارٹیموں پر آندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ چھاپہ مارٹیموں نے اپنی حفاظت اور دہشت گردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کرکے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پاکر جس کی شناخت حیات محمد عرف سلمان سے ہوئی۔ مذکورہ دہشت گرد کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن کو درجن سے زائد دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ مذید معلومات ہونے پر پایا گیا کہ مذکورہ دہشت گرد نے حال ہی میں سید بادشاہ سابقہ تحصیل ناظم جمعیت علماء فضل الرحمن ضلع باجوڑ پر آئی ای ڈی سےحملہ کرکے ذمہ داری قبول کی تھی جس میں مذکورہ ناظم 06 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو ا تھا۔ صوبائی حکومت نے مذکورہ دہشت کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم مقرر کی تھی۔ کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ، مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے ۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular