Monday, January 30, 2023
HomeGlobal Newsحجاب پر پابندی کالج انتظامیہ کے فیصلے پر شدید احتجاج

حجاب پر پابندی کالج انتظامیہ کے فیصلے پر شدید احتجاج

مراد آباد : طالبات کا حجاب پر پابندی کے کالج انتظامیہ کے فیصلے پر شدید احتجاج

لکھنو : 20 جنوری 2023ء

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد کے ہندو پوست گریجویٹ کالج میں مسلم طالبات نے ججاب پہن کر داخل ہونے سے روکنے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنے پر بیٹھ گئیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق کالج انتظامیہ نے حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو نئے ڈریس کوڈ کے نام پر کالج میں داخل ہونے پر جب پابندی لگا دی تو طالبات اقدام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔ مسلم طالبات نے ہنگامہ کیا اور کالج انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی سٹوڈنٹس یونین کے رہنما بھی مسلم طالبات کی حمایت میں آگئے۔ احتجاج طالبات کی کالج پرنسپل ڈاکٹر ستیہ ورتھ سنگھ راوت کے ساتھ زبردست بحت و تکرار ہوئی۔ بعد ازاں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے باحجاب کالج میں آنے اور کلاسز میں بیٹھنے پر پابندی کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments