Saturday, October 1, 2022
HomeGlobal Newsبھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی

پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا ہے کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، بھارت پراپیگنڈا کر کے پاکستان کے خلاف منظم دہشتگردی کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز کے حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور پھر دہشتگردی کو جنم دینے کے بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے، بھارت کے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular