Tuesday, November 29, 2022
HomePak Armyنیوکلیئر پروگرام پر اہم فیصلہ

نیوکلیئر پروگرام پر اہم فیصلہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان کی نیو کلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع کے خلاف سالمیت کی ضامن ہے۔ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ سول اور ملٹری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اس اسٹریٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے۔

نسٹ یونیورسٹی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اورسیکیورٹی پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد نیوکلیئر ملک ہے۔

پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے۔ہماری قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے۔

قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقہ عمل کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular