Tuesday, November 29, 2022
HomeInvestigative Columnsانفلوئنس وارفئیر influential ware fare

انفلوئنس وارفئیر influential ware fare

آج کل کے دور میں جب عام لوگوں اور بچوں کے ناپختہ دماغوں کے ہاتھ میں انٹرنیٹ ڈوائسز موجود ہیں, دہشت گر عناصر اور باغیوں کو فسادی اور شرپسند مواد ہر ایک سے شئیر کرنے اور انکا برین واش کرنے کا بہت آسانی سے موقع مل چکا ہے. اس بلا روک ٹوک جھوٹ اور شر پھیلانے کی آزادی کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں کا کام بیحد مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے.

غیر روائیتی جنگ میں مؤثر حکمت عملی

ففتھ جنریشن وار میں جہاں غیر عمومی جنگی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں. وہاں اس بات کا خاص خیال رکھ جاتا ہے کہ دہشت گرد عناصر اور باغیوں کا میڈیا کے زریعے کئے گئے برین واش کو کیسے روکا اور کم کیا جائے اور ان سوشل و دیگر میڈیائی حملوں کا مؤثر جواب کس طرح دیا جائے، خاص طور پر میڈیا پر غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے اور انٹرنیٹ پر موجود مواد میں شدت پسندی اور غیر شرعی و غیر فطری رجحانات پھیلانے والے کانٹینٹ کو کنٹرول اور ختم کیسے کیا جائے.

کسی بھی ریاست نے اندرونی و بیرونی دشمنوں
(یعنی دہشت گرد اور باغیوں کی تربیت اور انفراسٹرکچرل سپورٹ کرنے والے اداروں, غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں اور تنظیموں) کی تمام اہم اور مکمل معلومات حاصل اور پھر احتیاط سے جمع کرنی ہوتی ہیں اور ان تمام معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی اداروں کو عام, خاص, اور خفیہ معلومات کی گریڈنگ کرنی ہوتی ہے، اس کے بعد انھیں اپنی عام عوام, اداروں, میڈیا سیلز و دیگر کو مخصوص انداز میں سچ اور ضروری معلامات سے آگاہ کرنا اور حقیقی انفارمیشن کو پھیلانا ہوتا ہے تاکہ محب وطن عوام الناس و دیگر کسی بھی ایسی ریاست دشمن, شدت پسند تنظیم کی برین واشنگ اور پراپیگنڈا سے محفوظ رہیں.

ایک بات یاد رکھیں, سوشل میڈیا پر جاری سیاسی, لسانی, معاشرتی یا مذہبی پراپیگنڈا میں جو دکھتا ہے, حقیقت عموما اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے. عام عوام حقیقت نہ تو جان سکتی ہے نہ ہی ادارے اس انفارمیشن کو عام لوگوں اور اداروں سے شئیر کر سکتے ہیں کیونکہ ان باتوں کے سر عام آنے پر دشمن مزید چوکنا ہو جاتا ہے اور اپنے پیاروں کے مشکل میں آنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے.

تحریر از قلم

ابوموسی

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular