Tuesday, November 29, 2022
HomeBlogڈس انفارمیشن کیسے پھیلاٸی جاتی ہے ؟

ڈس انفارمیشن کیسے پھیلاٸی جاتی ہے ؟

شفاء یوسف زئی نامی صحافی گزشتہ روز انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ کرتی ہے اور پھر وہی ٹویٹ وہ اردو میں بھی کرتی ہے اور اپنے فالورز اور ٹیم ممبرز جو خاص تعداد میں ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ان کو مواد مہیا کرتی ہے تاکہ سیاسی سوشل میڈیا ورکرز ہر ایک اسے کاپی کر کے ٹویٹ کرے
اس طرح سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا سیل اپنی ٹیمز ہیڈز کو ایک ٹوئیٹ اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے مواد مہیا کرتا ہے اور پھر ٹیم ہیڈز اسی مواد کو یا اس سے ملتا جلتا مواد تیار کر کے دیگر ٹیم ممبرز کو سینڈ کر کے اس مواد کو ٹویٹ کرنے کے لیے کہتے ہیں اور یہ ایک بہترین مثال ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ڈس انفارمیشن ایکو سسٹم کیسے کام کرتے ہیں
پاک فوج میں معمول کے مطابق تقرریاں اور تبادلے ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک منظم ادارے کے معمول کے فعل پہ سیاسی پواٸنٹ سکورنگ کے لیے تبصرے کرنا اور اپنی سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے ایک بیانیہ بنا کر عوام کو گمراہ کرنا ڈس انفارمیشن ہے
سابق وفاقی حکومتی سیاسی جماعت نے ڈس انفارمیشن پھیلانے میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مات دے دی ہے
اپنی ہی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اس قدر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ عام آدمی بھی سن کر گمراہ ہو رہا ہے۔
پہلے ہیلی کریش شہداء کے بارے ہتک آمیز مواد پھیلایا گیا ادارے پہ الزامات لگاٸے گٸے اور اب معمول کے تبادلوں پہ بھی زہر افشانی کی جا رہی ہے۔
‏ایف آئی اے ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں پر مشتمل 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو آرمی افسران کی شہادت کے واقعے پر منفی مہم چلانے والوں کی نشاندہی، گرفتاری کے امور انجام دے گی
چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بننے کے بعد سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پہ الزام لگا رہی ہیں کہ فلاں ملوث ہے ہم تو پاک صاف ہیں۔۔
لیکن اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں کیونکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے
ان شاءاللہ جلد ایسے تمام سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ، صحافی ،سیاسی سوشل میڈیا ورکرز اور ان کے ہیڈز قانون کے شکنجے میں ہوں گے جنہوں نے شہداء کے متعلق منفی پراپیگنڈہ کیا۔ چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔۔
ابتدائی طور پر تقریباً 1400 سے زائد لوگوں کی نشاندہی کر لی گی ہے

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular