ایف آئی اے گجرانوالہ کی کارروائی
ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان میں احمد رحیم، محمد عزیر، اسماعیل علی، عزیر ساجد اور آصف شامل ہیں۔
ملزمان کو مہاراجہ روڈ سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 1581000 روپے برآمد کر لے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے متعدد رسیدیں، موبائل اور استفادہ حاصل کرنے والے لوگوں کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے