Monday, January 30, 2023
HomePak Armyسربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر امریکی ایئر فورسز کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر امریکی ایئر فورسز کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر امریکی ایئر فورسز سینٹرل کمانڈ کی ملاقات۔ ترجمان پاک فضائیہ

لیفٹیننٹ جنرل الیکسس گرینکیوچ کی آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ ترجمان پاک فضائیہ

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ

معزز مہمان کی پاک فضائیہ کی جانب سے گزشتہ برسوں میں خاص طور پر خود انحصاری کے میدان میں کی گئی غیر معمولی پیش رفت کی تعریف۔ ترجمان پاک فضائیہ

لیفٹیننٹ جنرل الیکسس گرینکیوچ کی علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ۔ ترجمان پاک فضائیہ

کمانڈر امریکی ایئر فورسز سینٹرل کمانڈ کی گزشتہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستان کی عوام سے دلی تعزیت۔ ترجمان پاک فضائیہ

معزز مہمان نے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے عمل میں پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان پاک فضائیہ

دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

معززین کا دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ۔ ترجمان پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ کا سیکیورٹی اور جیو پولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے وژن کا ذکر۔ ترجمان پاک فضائیہ

پاکستان، امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ

دونوں ممالک کے مابین تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ائیر چیف

معززین کا تربیت اور آپریشنل شعبوں سمیت دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق۔ ترجمان پاک فضائیہ

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments