Tuesday, November 29, 2022
HomeConflict Newsتائیوان پر چین کا ردعمل آگیا

تائیوان پر چین کا ردعمل آگیا

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کے دورہ تائیوان پر چین کا ردعمل آگیا

بیجنگ: اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے

چینی وزیر خارجہ نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے چین کے معاملات میں اندرونی مداخلت قرار دیا ہے، چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو قیمت چکانا ہوگی، ان کا انجام اچھا نہیں ہوگا، امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین جواب میں خودمختاری کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا، امریکا ون چائنہ اصول کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، امریکا نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور چین کا اندرونی معاملہ ہے کوئی اور ملک اس میں جج بننے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے امریکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کارڈ کھیلنا بند کردے، کسی کو چین کے پختہ عزم اور صلاحیت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular