Tuesday, November 29, 2022
HomePakistanغیر ملکی ریسلرز کی پاکستان میں آمد

غیر ملکی ریسلرز کی پاکستان میں آمد

غیر ملکی ریسلرز ٹائنی آئرن ماریہ مے ایڈم فلیکس اور امیل ڈیب کی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں آمد

کے بعد سیلاب زدہ علاقوں کا دودہ کروایا گیا اِس موقع پر غیرملکی ریسلر مہمانوں کا کیا کہنا تھا سنیئے اس ویڈیو میں

ٹائنی آئرن
میں ہوں ٹائنی آئرن آدھا زبردست آدھا پاکستانی میں ایک بار پھر سے خوبصورت مُلک پاکستان کے خوبصورت شہر میں آیا ہوں میں یہاں خوبصور ت لوگوں میں ہوں مجھے یہاں دوبارہ آنے کی بہت خوشی ہے اور میں اسے اپنا گھر کہتا ہوں یعنی میر ا دوسرا گھر
میرا یہ دورہ بہت حیرت انگیز رہا کیونکہ پچھلی ملاقات سے اب تک بہت کچھ نیا ہوا ہے جیسا کہ پاکستان کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا کر نا پڑا ہے اور ان حالات میں اپنے لوگوں کے لئے افواجِ پاکستان نے جو جدو جہد کی ہے،وہ لاجواب ہے۔پوری دُنیا کو اکٹھا ہو کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے میں پوری دُنیا سے اپیل کرتا ہوں
افواجِ پاکستان کو میں نے دیکھا ہے نا صرف جرات و بہادری بلکہ بڑی تیزی سے اپنے ہم وطنوں کی مدد کرتے ہوئے یہ سب کچھ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے جو افواجِ پاکستان اپنے لوگوں کے لئے کر رہی ہے
پاکستان ہم سب اکھٹے ہیں اس صورتحال میں، اس ملک کے ساتھ اور اتحاد سے رہیں گے پاکستان زندہ باد

ماریہ مے
میرا نام ماریہ مے ہے اور یہ میرا پہلا موقع ہے کہ میں نے پاکستان کا دور ہ کیا
میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہاں کے لوگ بہت پرجوش اور خوش آمدید کہنے والے ہیں اس سے پہلے مجھ سے ایسا زبردست برتاؤ میری زندگی میں پہلے نہیں ہوا میں یہاں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سیلاب کی وجہ سے جو کچھ ہوا اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے جو ہم نے فلڈ ریلیف سنٹرز کا دورہ کیا جس کے لئے میں آئی ایس پی آر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں یہ ایک قدرتی آفت ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی اور وہ اقدامات جو ان لوگوں نے متاثرین کو بچانے، اُن کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، اُن کے علاج معالجے اور غذا کی فراہمی کے لئے کئے وہ بے مثال ہیں
میں یہاں پے اپنے گھر لند ن یو کے جہاں سے میرا تعلق ہے،وہا ں کے لوگوں کو بتاؤں گی تاکہ اُن کو پتہ چلے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے؟ اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ ریسرچ کا وقت نکالیں ہم نے کل ان علاقوں کا دورہ کیا اور ہماری چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین سے ملاقات ہوئی جو بغیر چھت اور بے آسرا مشکل سے رہ رہے ہیں
ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے کم سے کم ہم عطیہ تو کر سکتے ہیں میں ایک دفعہ پھر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کر نا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا کہ میں فلڈ ریلیف سنٹرمیں جا سکوں
اس سلسلے میں میں نے دیگر ریسلرز سے بھی بات کی ہے کہ ہمیں پوری دُنیا کویہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے اس سلسلے میں مدد کی جائے

ایڈم فلیکس
میرا نام ایڈم فلیکس ہے اور میرا تعلق آئر لینڈ سے ہے
یہ میرا دوسرا موقع ہے کہ میں پاکستان آیا ہوں لیکن بدقسمتی سے اس وقت جب میں آیا ہوں۔ تو یہاں کی صورتحال کافی مختلف ہے کیونکہ قدرتی آفت نے اس ملک کو کافی متاثر کیا ہے میری دلی ہمدردیاں اُن سب کے لئے ہیں جو اس سے متاثر ہو ئے
اسی حوالے سے میں نے کل اُن علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کو خود جا کر دیکھا اس لئے میں پوری دُنیا کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مدد کریں کیونکہ جب بھی میں اس ملک میں آتا ہوں تو یہاں مجھے ہمیشہ خوش آمد ید کہا جاتا ہے۔ مجھے بہت عزت دی جاتی ہے جب میں یہاں آتا ہوں
مجھے ایسا محسوس کرایا جاتا ہے جیسے میں یہی کا ہوں اور مجھے بہت زبردست طریقے سے برتاؤ کیا جاتا ہے میں یہ پیغام ساری دُنیاکے لوگوں کو پاکستان کے حوالے سے دینا چاہتا ہوں کہ وہ ان کو سپورٹ کریں اور اس زبردست ملک کی مدد کریں

امیل ڈیب
میرا نام امیل ہے میں پیرس سے یہاں پر آئی ہوں
یہ میرا سب سے پہلا موقع ہے پا کستان آنے کا میں پاکستانیوں کی محبت اور احترام کے جذبے سے بہت متاثر ہوئی ہوں پاکستان ایک، احترام کرنے والا، خیال رکھنے والا اور تعاون کرنے والا ملک ہے
ہم سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے اور وہاں کمسن بچیوں سے ملے میں اُن کو یہ اُمید دلانا چاہتی ہوں کہ ہم جتنا زیادہ ہو سکا اُن کے لئے کریں گے اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں آرمی جوکچھ اُن لوگوں کی بہبود کے لئے کر رہی ہے وہ واقعی بے مثالی ہے ہمیں بلانے کا شکریہ

بادشاہ پہلوان خان
میں ہوں بادشاہ پہلوان خان میں بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں آئی ایس پی آر اور پاکستان آرمی کا جن کی وجہ سے ہم یہاں آئے ہمیں لائیو دکھایا اور بتایا کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے آرمی نے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کی اور بطور اوور سیز پاکستانی ہمارا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی مدد کریں

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular