Saturday, October 1, 2022
HomeGlobal Newsافغان دارالحکومت کابل کی مسجدمیں دھماکا

افغان دارالحکومت کابل کی مسجدمیں دھماکا

افغان دارالحکومت کابل کی مسجدمیں دھماکا، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
افغان دارالحکومت کابل کی مسجدمیں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

ترجمان کابل پولیس خالد زادران کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد کی اموات کا خدشہ ہے، دھماکامسجد کےاندر ہوا ہے، دھماکے میں ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں، دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 17 میں ہوا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 27 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر افغان مبلغ امیر محمد کابلی کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں میں وہ بھی شامل ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے حملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular