سی ٹی ڈی نے کراچی سے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 3 دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان نےچند روز قبل پولیس پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہل کار شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ بلوچستان میں حملوں میں تین اہلکار شہید ہو چکے ہیں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گردوں عدنان ، شہزاد اور یاسر کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس پر جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے ۔ ملزمان کو بیرون ملک سےآپریٹ کیا جاتا ہے ، جو ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے