Saturday, October 1, 2022
HomeGlobal Newsمخدوم شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے

مخدوم شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے

چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں

ہوانگ شن (Huangshan) بین الاقوامی ائرپورٹ پہنچنے پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شریک ہوں گے

وزیر خارجہ، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے کلیدی خطاب میں افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیں گے

چین میں منعقدہ افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ چین، روس، ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء چین، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے اور علاقائی روابط کے فروغ کے ضمن میں انتہائی معاون ثابت ہو گا

Abu Moosa
Abu Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular